جنوبی افریکن اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا،لوئس اوستھوزین اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

بدھ 8 جنوری 2020 12:06

جنوبی افریکن اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا،لوئس اوستھوزین اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2020ء) جنوبی افریکن اوپن گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان گالف کھلاڑی لوئس اوستھوزین اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 71 ہولز پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے لئے ایک کرور 15 لاکھ افریقی کرنسی رینڈ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 9 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 12:06:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :