محمد حمزہ خان برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے

بدھ 8 جنوری 2020 12:47

محمد حمزہ خان برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2020ء) قومی کھلاڑی محمد حمزہ خان برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بدھ کو وطن پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 8 سال بعد برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیتا۔ سکواش کے کھلاڑی اور آفیشلز کا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور پے اے ایف کے حکام بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 12:47:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :