انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، مزید انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بھر پور تیاری کروں گا ، حمزہ خان

جونیئر سکواش میں میڈل جیتنے سے سنہری دور واپس آئے گا، وفاقی سیکرٹری اکبر درانی کی میڈیا سے بات چیت پی ایس بی کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی،بچوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ

بدھ 8 جنوری 2020 13:52

انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، مزید انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بھر پور تیاری کروں گا ، حمزہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2020ء) برٹش جونیئر اوپن سکواش میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان نے کہاہے کہ انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، مزید انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بھر پور تیاری کروں گا ،ٹائٹل جیتنے میں کوچزنے بھر پور تیاری کروائی ، دنیا میں ملک کانام روشن کرنا بڑا اعزاز ہے،والدین اور قوم کی دعائوں کے باعث کامیابی ملی ہے ،ٹور نا منٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی ، کوچز ز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی، کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں ۔

وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کترے ہوئے حمزہ خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی،کوچزز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انہوںنے کہاکہ ٹیم انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بہت محنت کی، والدین اور قوم کی دعائوں کے باعث کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے کہاکہ حمزہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،میڈیا نے کھلاڑیوں کو بہت سراہا۔

انہوںنے کہاکہ جونیئر سکواش میں میڈل جیتنے سے سنہری دور واپس آئے گا۔انہوںنے کہاکہ لڑکوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں بہے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران نے کہا کہ حمزہ اور باقی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں،ٹیلنٹ ہنٹ کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس بی کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی،بچوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مستقبل کے جان شیر اور جہانگیر تیار ہو رہے ہیں ۔برٹش جونئیر سکواش پلئیرز نور زمان نے کہاکہ میں نے کوشش کی جیتنے کی مگر منٹلی میں کور نہ کر سکا ،پورا عزم تھا جیت کا مگر میں ہمت ہار گیا تھا ، بہت پریشر لینے کی وجہ سے گیم متاثر ہوئی۔واضح رہے کہ حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا اورفائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 16 منٹ میں 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دیدی۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 13:52:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :