کرسٹیانو رونالڈوکی شاندار ہیٹ ٹرک،حریف ٹیم کو 4 صفر سے آئوٹ کلاس کردیا

بدھ 8 جنوری 2020 14:07

کرسٹیانو رونالڈوکی شاندار ہیٹ ٹرک،حریف ٹیم کو 4 صفر سے آئوٹ کلاس کردیا
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2020ء) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سیریا اے میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی اور شاندار پرفارمنس کی بدولت حریف ٹیم کو 4 صفر سے آئوٹ کلاس کردیا۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے ایلینز اسٹیڈیم میں کمال کردیا،کیگلیری کے خلاف رونالڈو نے اٹلین سیریا اے میں پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔رونالڈو کے کیریئر کی یہ 56ویںہیٹ ٹرک ہے۔یادرہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی لیتھوینیا کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 14:07:34