قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

شرجیل خان آئندہ ایک دو روز میں بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں:وکیل شیغان اعجاز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جنوری 2020 13:25

قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 جنوری2020ء) قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق قومی کرکٹر کا نام وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔شیغان اعجازکا کہنا ہے کہ شرجیل خان آئندہ ایک دو روز میں بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 13 نومبر 2019 ءکو وفاقی وزارت داخلہ کو کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

شرجیل خان پی ایس ایل سیزن ٹو میں سپاٹ فکسنگ کے مرتکب پائے گئے تھے،پی سی بی نے جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔پابندی ختم ہونے کے بعد 30سالہ شرجیل خان کو پی ایس ایل 2020ءکے لیے کراچی کنگز نے منتخب کررکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق شرجیل خان نے پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے ری ہیبیلیٹیشن پروگرام کا بھی حصہ رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کو فکسنگ سے بچاﺅ کے لیے لیکچر بھی دیئے ۔ انہوں نے حال ہی میں کلب کرکٹ شہر قائد میں کھیلی اوردو سنچریاں بھی سکور کیں ۔                                                                                       
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 13:25:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :