ٹیم مینجمنٹ سری لنکا کیخلاف فواد عالم کی بجائے کس کھلاڑی کو موقع دینا چاہتی تھی؟ حیران کن انکشاف

فہیم اشرف کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے مگر انجری آڑے آ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جنوری 2020 12:50

ٹیم مینجمنٹ سری لنکا کیخلاف فواد عالم کی بجائے کس کھلاڑی کو موقع دینا چاہتی تھی؟ حیران کن انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں ایک آل راﺅنڈر کی ضرورت ہے اور ہم سری لنکا کے خلاف فہیم اشرف کو موقع دینا چاہتے تھے لیکن انجری آڑے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ہمیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں ایک آل راونڈر کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ہم فہیم اشرف کو سری لنکاکے خلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے مگر انجری آڑے آ گئی البتہ ان کی فٹنس اور بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عثمان شنواری متاثر کن رہے جب کہ احسان عادل بھی ہماری نظر میں ہیں، بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل باولرز کا کیمپ ہو گا اور اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی نئے ٹیلنٹ کے لیے قومی ٹیم تک رسائی کا راستہ کھلا رکھیں گے، ہماری کوشش ہے کہ فٹنس اور فارم کے حامل ایسے باﺅلرز کا پول دستیاب ہو جس میں سے فارمیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے موزوں فاسٹ باولرز کا انتخاب کرسکیں۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 12:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :