بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 9 جنوری 2020 15:50

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا
پونے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2020ء) بھارت اور سری لنکاکے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ کو پونے کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث آئوٹ گرائونڈ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ بھارت نے اندور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا کل جمعہ کو کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 15:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :