رستم پاکستان کہلائے جانے والے محمد انعام بٹ کی رسم حنا کی تقریب،دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے

جمعرات 9 جنوری 2020 15:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2020ء) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان اور رستم پاکستان کہلائے جانے والے محمد انعام بٹ کی رسم حنا کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

انعام بٹ اپنی رسم حنا کے موقع پر گھوڑے پرسوار ہو کر تقریب میں پہنچے، تقریب میں آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ انعام بٹ کی شادی گوجرانوالہ میں ہو گی۔ انعام بٹ کی رسم حنا کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گھوڑوں کا رقص بھی دیدنی تھا۔اس موقع پر اٴْن کے دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 15:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :