ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا،

ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعہ 10 جنوری 2020 11:38

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا،
سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں اتوار کو سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کو مہمان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کالی آندھی نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے آئرش ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے ہرایا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 18 جنوری اور تیسرا 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 11:38:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :