کرس گیل کا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ

پاکستان اب دنیا کے چند محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:ویسٹ انڈین سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جنوری 2020 11:55

کرس گیل کا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2020ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے اب پاکستان کے حوالے سے ایسا بیان دیدیا ہے کہ بی سی بی کے پاس دورہ پاکستان سے انکار کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، اور کسی بھی ٹیم کو صدارتی لیول کی سکیورٹی دینے کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

Invalid urlیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز پاکستان میں کھیلی اور واپسی پر ٹیم انتظامیہ نے کچھ افراد نے سخت سکیورٹی کے معاملے پر بھی اعتراض اٹھایا جس پر ان کے اپنے ہی سابق کرکٹرز نے تنقید کی اور پھر سری لنکن ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بھی دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل کیا اور اب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا انتظار ہے مگر بی سی بی سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کرنے میں مصروف ہے۔


وقت اشاعت : 10/01/2020 - 11:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :