آندرے روبلو پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 10 جنوری 2020 17:01

آندرے روبلو پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) روس کے ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلو اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ فرانسیسی پیری ہیوز ہربرٹ کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قطر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں روس کے آندرے روبلو نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی پیری ہیوز ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 17:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :