دورہ پاکستان کی حمایت کرنے والا پہلا بنگلہ دیشی کھلاڑی سامنے آ گیا

اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہوتا تو ضرور پاکستان جاتا:مشرفی مرتضی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 جنوری 2020 12:18

دورہ پاکستان کی حمایت کرنے والا پہلا بنگلہ دیشی کھلاڑی سامنے آ گیا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2020ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر مشرفی مرتضی نے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہوتا تو ضرور پاکستان جاتا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لی ہوتی تو دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل اپنے ا ہل خانہ کیساتھ بات کرتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایمانداری سے بات کروں تو میں پاکستان جاتا لیکن یقینا اس سے پہلے اپنی فیملی کیساتھ بات کرتا، مجھے نہیں معلوم کہ میرے اہل خانہ اس حوالے سے کیا کہتے لیکن اگر آپ مجھ سے صرف پاکستان جانے کے بارے میں پوچھیں تو میں ہاں میں جواب دوں گا، میں پاکستان کھیلنے چلا جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو کھلاڑی نہیں جانا چاہتے وہ غلطی پر ہیں کیونکہ کھیل سے پہلے زندگی ہے، اس لئے سب کی رائے لینا ضروری ہے اور بڑے احترام کے ساتھ سب کی رائے قبول بھی کرنی چاہئے کیونکہ اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔                                                  
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 12:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :