انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سائوتھ افریقہ پہنچ گئی

سکواڈ کے بیشتر کھلاڑی سائوتھ افریقہ کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، ورلڈ کپ میں نتائج مثبت رہیں گے، کپتان روحیل نذیر

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:08

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سائوتھ افریقہ پہنچ گئی
کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ پہنچ گئی۔ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہاہے کہ اسکواڈ کے بیشتر کھلاڑی سائوتھ افریقہ کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این سی اے میں تربیتی کیمپ کے دوران بہت محنت کی ہے، ورلڈکپ میں نتائج مثبت رہیں گے۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے کھیلا جارہا ہے جس کیلئے پاکستان ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کر رہے ہیں اور ٹیم ایونٹ کے لیے سائوتھ افریقہ پہنچ چکی ہے۔کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے، ورلڈ کپ میں امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 16:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :