بی پی ایل، رنگپور رینجرز نے ڈھاکہ پلاٹون کو 11 رنز سے ہرادیا

کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 92 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ جنوری 16:08

بی پی ایل، رنگپور رینجرز نے ڈھاکہ پلاٹون کو 11 رنز سے ہرادیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رینجرز نے ڈھاکہ پلاٹون کو 11 رنز سے شکست دے دی جبکہ کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 92 رنز سے ہرادیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں رنگپور رینجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 149 رنز بنائے ، لیوئس گریگوری 46 اور الامین نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈھاکہ پلاٹون کے تھیسارا پریرا 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ڈھاکہ پلاٹون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 138 رنز بناسکی ، تمیم اقبال 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن 20 ، مومن الحق 18 اور شاداب خان 16 رنز بناسکے،جنید خان ، تسکین احمد اور عرفات نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ایک اور میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 92 رنز سے مات دی، کھلنا ٹائیگرز نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 218 رنز کا انبار لگادیا۔

(جاری ہے)

کپتان مشفق الرحیم نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑی جبکہ مہدی حسن مرزا نے 74 اور رئیلی روسو نے 24 رنز اسکور کئے۔کومیلا واریئرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 126 رنز بناسکی۔اوپل تھرنگا 32 رنز بناکر نمایاں رہے، فردین حسن 22 اور یاسر علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسٹین وینزل اور سومیا سرکار 10،10 رنز بناسکے۔شاہد الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر اور امین الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2020 - 16:08:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments