قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی

ہفتہ جنوری 16:10

قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی ۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حارث جمیل عالم خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 43 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور منتخب ٹیم 17 سے 24 جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے محمد ایاز بٹ کو کیمپ کمانڈنٹ و ٹیم منیجر مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ کے فرائض طارق لطفی، اسسٹنٹ کوچ کے گوہر زمان، گول کیپرز کوچ کے جعفر خان اور فزیو کے محمد شاہد انجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2020 - 16:10:33

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments