بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 13 جنوری 2020 15:24

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل منگل کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آرام کی غرض سے نہ کھیلنے والے اوپننگ بلے باز روہت شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 17 جنوری کو راجکوٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 19 جنوری کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے ہونگے۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 15:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :