ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 13 جنوری 2020 15:24

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا
سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں بدھ کو سینٹ جارج کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں 1 وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرش ٹیم کو 5 وکٹوں سے مات دیکر سیریز کلین سویپ کرلی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسر ا میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 15:24:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :