پاکستان آنےکی خواہش ظاہر کرنےوالے مشرفی مرتضیٰ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

فیصلہ انکی درخواست پر ہی کیا گیا کیونکہ وہ نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کی خواہش رکھتے ہیں :صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ناظم الحسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جنوری 2020 17:19

پاکستان آنےکی خواہش ظاہر کرنےوالے مشرفی مرتضیٰ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر
ڈھاکا (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2020ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی بن مرتضیٰ کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا ،بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ انکی درخواست پر ہی کیا گیا کیونکہ وہ نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کی خواہش رکھتے ہیں ،یاد رہے کہ مشرفی نے حالیہ انتخابات میں حصہ لیا تھا اور وہ اسمبلی کے منتخب رکن بھی ہیں ،36 سالہ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لی ہوتی تو دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل اپنے ا ہل خانہ کیساتھ بات کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایمانداری سے بات کروں تو میں پاکستان جاتا لیکن یقینا اس سے پہلے اپنی فیملی کیساتھ بات کرتا، مجھے نہیں معلوم کہ میرے اہل خانہ اس حوالے سے کیا کہتے لیکن اگر آپ مجھ سے صرف پاکستان جانے کے بارے میں پوچھیں تو میں ہاں میں جواب دوں گا، میں پاکستان کھیلنے چلا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو کھلاڑی نہیں جانا چاہتے وہ غلطی پر ہیں کیونکہ کھیل سے پہلے زندگی ہے، اس لئے سب کی رائے لینا ضروری ہے اور بڑے احترام کے ساتھ سب کی رائے قبول بھی کرنی چاہئے کیونکہ اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔                                                                                   
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 17:19:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :