جوبلی انشورنس انڈر18 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ، محمد عمر خان اور احسن رمضان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 13 جنوری 2020 18:24

جوبلی انشورنس انڈر18 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ، محمد عمر خان اور احسن رمضان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) محمد عمر خان اور احسن رمضان نے پانچویں جوبلی انشورنس انڈر18 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے سنوکر ہال میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے عمر خان نے سندھ کے شہریار خان کو 70-31، 73-43، 106-08 اور 59-17 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب ہی کے محمد شہریار عباس کو 4-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد عمر خان نے پنجاب کے زبیر طاہر کو 4-0، سندھ کے شہریار خان نے خیبرپختونخوا کے ملک مزمل خان کو 4-1، پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب کے حمزہ الیاس کو 4-0 جبکہ پنجاب کے محمد شہریار عباس نے خیبرپختونخوا کے کامران البرٹ مسیح کو 4-2 سے شکست دی تھی۔ پنجاب کے محمد عمر خان اور احسن رمضان کے درمیان فائنل منگل کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 18:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :