شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت

شعیب ملک، وہاب ریاض، امام الحق، سرفراز احمد اور پی سی بی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا گیا

منگل جنوری 20:09

شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت، شعیب ملک، وہاب ریاض، امام الحق، سرفراز احمد اور پی سی بی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا گیا۔ایڈووکیٹ تفضل رضوی فریقین کی طرف سے پیروی کریں گے،عدالت نے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہرات کو شعیب ملک اور دیگر کریکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اگلے دن اہم میچ ہار گئے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا، ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا، شعیب ملک ایک کرکٹر ہی نہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بھی ہیں۔

میچ ہارنے سے پاکستان سمیت دینا بھر میں کروڑوں کرکٹ فین کے دل ٹوٹے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی کریکٹر محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنے،شعیب ملک، ثانیہ مرزا، امام الحق اور وہاب ریاض نے اہم میچ سے قبل منشیات استعمال کی، یہ کھلاڑی کس کی اجازت سے شیشہ کیفے گئے، درخواست میں شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/01/2020 - 20:09:03

Your Thoughts and Comments