پانچواں بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا

منگل 14 جنوری 2020 20:15

پانچواں بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) پانچواں بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ ایونٹ کے پہلے روز 42 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے ٹورنامنٹ ایک دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ ایک دن تاخیر سے شروع ہوا۔

مینز سنگل کے فائنل کوالیفائنگ رائونڈ میں کامران خان، ابرار عمر، عباس خان، میاں بلال، نیلن عباس اور جبران الحق نے اپنے اپنے میچز جیت کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ قبل ازیں ایونٹ کے پہلے کوالیفائنگ مقابلوں کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں ابراہیم عمر، کاشان عمر، وقار بیگ، ابرار الحق، عدنان راشد خان، عباس خان، فرمان شکیل، حشیش کمار، عرفان الله، میاں بلال، نیلن عباس، طلحہ ثاقب، عاقب حیات، طاہر الله خان، جبران الحق، مسعود سکندر حیات، احمد اسجد قریشی، مہاتیر محمد، سبحان بن سالک، سمیع زیب، عبدالله اور مبارک شاہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دوسرے کوالیفائنگ مقابلے کھیلے گئے۔ بوائز انڈر۔18 سنگل کوالیفائنگ مقابلوں میں حسن علی، ہاشم خان، محمد حمزہ، جابر علی، اذان ساجد، حیدر علی رضوان، ابراہیم بن سہیل اور فیصل قاضی ایونٹ کے مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 20:15:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :