پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کرنے کیلئے دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان آئے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 جنوری 2020 18:28

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جنوری 2020ء ) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا ، بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کرنے کیلئے دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان آئے گی ، پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹونٹی ہونگے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ ہوگا ، تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے انٹر نیشنل اورایک ٹیسٹ کھیلے گا-تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حتمی معاملات طے پاگئے -ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی،7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ ہوگا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے اختتام پر ایک ون ڈے انٹرنیشنل3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا-چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم صدر آئی سی سی ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی ، جو ہمارے پرامن ہونے کا ثبوت ہے-یاد رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پہلے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور صرف ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی-
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 18:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :