پاکستانی فاسٹ باولر محمد سمیع کے والد انتقال کر گئے

سابق عظیم قومی کرکٹر محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر کے والد کے انتقال کی اطلاع دی

muhammad ali محمد علی منگل 14 جنوری 2020 22:55

پاکستانی فاسٹ باولر محمد سمیع کے والد انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2020ء) پاکستانی فاسٹ باولر محمد سمیع کے والد انتقال کر گئے، سابق عظیم قومی کرکٹر محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر کے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق اور عظیم کرکٹر محمد یوسف نے ایک افسوسناک خبر دی ہے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد سمیع کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ محمد یوسف نے محمد سمیع کے والد کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ محمد سمیع نے 2002 میں کیریر کا آغاز کیا تھا اور اب تک پاکستان کی جانب سے کل 227 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 22:55:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :