ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ اٹھارہ جنوری کو کھیلا جائیگا

بدھ 15 جنوری 2020 12:38

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ اٹھارہ جنوری کو کھیلا جائیگا
سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسر ا میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرش ٹیم کو 5 وکٹوں سے مات دیکر سیریز کلین سویپ کرلی۔
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 12:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :