بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

فاسٹ باولر محمد عرفان،جارح مزاج بلے باز آصف علی،مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جنوری 2020 16:28

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی اگلے ہفتے لاہور میں بنگہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی ۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے والے دراز قد فاسٹ باولر محمدعرفان ،جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی اورمڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے حتمی انتخاب کیلئے بحث کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم سے تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد سیریز کے لئے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے چھ سلیکٹرز سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیریز کے دوران نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد فٹنس ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش سیریز میں ان ایکشن ہوسکتے ہیں ۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کے بعد سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے۔ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سٹار حارث رؤف کے بھی ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔ قومی ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ پہلے ہی دے رکھا تھا ۔
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 16:28:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :