ڈویلیرز نے محمد آصف کو خطرناک ترین بولر قرار دے دیا

محمد آصف ایسے باولر ہیں جس کی وجہ سے بطور بلے باز بہت پریشانی ہوتی تھی: سابق جنوبی افریقی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جنوری 2020 17:26

ڈویلیرز نے محمد آصف کو خطرناک ترین بولر قرار دے دیا
برسبین(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2020ء ) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے بہترین بلے باز اے بی ڈویلیرز نے دعوی کیا ہے کہ اپنے دور کرکٹ میں انہوں نے جن بولر کا سامنا کیا ہے ان میں سے پاکستانی بولر محمد آصف خطرناک بولر ثابت ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے اپنے کیریئر کے دوران سامنا کرنے والے پانچ بہترین بالروں کا ذکر کیا ہے جن میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے 35سالہ اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ 37 سالہ پاکستانی نوجوان محمد آصف ایسے باولر ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بلے باز کی حیثیت سے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بنے۔ڈویلیئرز نے کہا کہ پاکستان کے محمد آصف آسٹریلین پیسرہیزل ووڈ سے بہت ملتے جلتے ہیں اور ہیزل ووڈ بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈویلیئرز کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ نے بھی ایک انٹرویو میں آصف کے بارے میں ایسی ہی رائے کا اظہار کیا تھا۔آملہ نے کہا تھا کہ محمد آصف سب سے بہترین باولر ہیں ، مجھے معلوم ہے کہ ان پر سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔                                    
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 17:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :