پہلا ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کا ٹائٹل غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے جیت لیا

بدھ جنوری 18:07

پہلا ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کا ٹائٹل غازی اسپورٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "پہلا ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ "کا ٹائٹل غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کو مات دیکر اپنے نام کرلیا ،میچ کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ہدایت اللہ لاشاری ،محمد سلیم خمیسانی اور غلام محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرت ہوئے ہدایت اللہ لاشاری نے کہاکہ آج کا یہ فیسٹیول میچ اس بات کا غماز ہے کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں انہوںنے ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اقدامات کی تعریف کی اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان نے کہاکہ شہر کراچی کھیلوں کے فروغ سے امن کا گہوارہ بن چکا ہے انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی تقلید کرتے ہوئے شہر کراچی کے ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر واھد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/01/2020 - 18:07:02

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments