انٹریونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع ہوگیا،ڈی سی شاہد علی خان نے افتتاح کردیا

بدھ جنوری 18:07

انٹریونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع ہوگیا،ڈی سی شاہد علی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع ہوگیا،پبی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے کھیلے جانیوالے منعقدہ یونین کونسلوںکی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتا ح ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس اونوشہرہ جمشید بلوچ اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزرفیضان خان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس اوکے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل پبی کے 16ٹیمیں حصہ لیںگی۔افتتاحی میچ جنون کلب اور چراٹ کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلاگیا،ٹورنامنٹ میں روزانہ کی بنیادپر میچز کھیلے جائینگے۔ایونٹ کے فاتح ٹیم کو 30ہزار روپے جبکہ رنر آپ ٹیم کو 10ہزار روپے بطور انعام دیئے جائینگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہدعلی خان نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے پبی میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،انہوںنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ انکی کاوشوں سے یقیناًضلع نوشہرہ میں شعبہ کھیل بام عروج پر پہنچے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/01/2020 - 18:07:02

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments