انگلینڈ کےدورہ پاکستان کا امکان، بڑی شخصیت نےحمایت کردی

پاکستان ایک پرامن ملک ،خواہش ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے:برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جنوری 2020 16:46

انگلینڈ کےدورہ پاکستان کا امکان، بڑی شخصیت نےحمایت کردی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری2020ء) پاکستان میں عائد برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ نئےبرطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکا کہناتھاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ انکی خواہش ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

کرسچن ٹرنر کا کہناتھاگزشتہ سال شاہی جوڑے نے بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ پاکستان کا تاریخی ورثہ بےمثال ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 اگست، دوسرا میچ 31 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 16:46:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :