بگ بیش لیگ ، سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا

جمعرات 16 جنوری 2020 17:24

بگ بیش لیگ ، سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا
ہوبارٹ ۔ 16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) نویں بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان سڈنی کے مقام پر میچ شروع ہوا تو ہوبارٹ ہریکنز کے کپتان میتھیوویڈ نے ٹاس جیت کر سڈنی سکسرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سڈنی سکسز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ ہوبارٹ ہریکنز کی طرف سے کلیو روز اور سکاٹ بولینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بارش کے نہ رکنے پر میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 17:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :