کے ایف سی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

جمعرات 16 جنوری 2020 17:24

کے ایف سی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) نویں بگ بیش لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد میلبورن سٹارز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں میلبورن سٹارز 10میچز کھیلے اور 9 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں میلبورن سٹارز کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح برسبین ہیٹ اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں 10,10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں 9,9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے ۔
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 17:24:02