شان ولیمز آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعہ 17 جنوری 2020 12:29

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سان ولیمز زمبابوے کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ فاسٹ بائولر تندرائی چتارا فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ زمبابوے اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ زمبابوین سکواڈ کی کمان شان ولیمز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا بٹ، ریگس چکابوا، کریگ اروین، کائل جارویز، کیون کاسوزا، ٹمیکن ماروما، پرنس مسواور، برائن مدینگینیما، کارل ممبا، آئنسلی نڈلوو، وکٹر نییوچی، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈن تریپانو اور چارلٹن تشوما شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 12:29:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :