زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، انجیلو میتھیوز

جمعہ 17 جنوری 2020 12:29

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ زمبابوین ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم اب تک آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چار میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر سکی ہے اور 80 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دیکر ٹیم اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میتھیوز نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور زمبابوین ٹیم کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے کسی ایک کھلاڑی پر فوکس کرنے کی بجائے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 12:29:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :