زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرسوں شروع ہوگا

جمعہ 17 جنوری 2020 12:46

زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرسوں شروع ہوگا
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرسوں اتوار سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ اکتوبر 2019ء میں آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے بحالی کے بعد زمبابوے کی یہ پہلی ذمہ داری ہے۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لالچند راجپوت نے کہا سری لنکا مسابقتی ٹیم ہے جو اچھی کھیل رہی ہے اور میں ٹیسٹ سیریز کا منتظر تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ہوم سیریز کا ایک نیا آغاز ہے ۔ زمبابوے نے آخری بار بنگلہ دیش میں اکتوبر 2018ء میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا ہے آئی سی سی معطلی کے بعد انکی ٹیم نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جنوری تک شیڈول ہے۔ دونوں میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 12:46:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :