محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ پلان بتا دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہ دونگا:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 جنوری 2020 14:51

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ پلان بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2020ء ) قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا۔ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ پچھلے ٹی ٹونٹی میں میرا سکور سب سے زیادہ تھا۔

ٹی ٹونٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔قومی کجھلاڑی نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔باولنگ ایکشن کیلئے دوبارہ ٹیسٹ دینے کیلئے بھی تیار ہوں اور جلد ٹیسٹ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھا ہے۔ خوف کے ساتھ زندگی نہیں گزارتا اور کرکٹ کو مثبت دماغ کے ساتھ کھیلا ہے۔ لاہور قلندر کی انتظامیہ کو کپتانی دینے کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کیلئے میرا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے میرا انتخاب کیا ہے اور پوری کوشش کروں گا کہ ان کے اعتماد میں اضافہ کر سکوں۔ کسی بھی جگہ میری ضرورت ہوئی دستیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں، وہ بہت محنتی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ وہ ٹیم کی قیادت لمبے وقت کیلئے کریں۔یاد رہے کہ محمد حفیظ2003ءسے اب تک50 ٹیسٹ،218 ون ڈے اور89 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں-
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 14:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :