آکلینڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز، بنوئٹ پائر نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعہ 17 جنوری 2020 17:28

آکلینڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز، بنوئٹ پائر نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) فرانسیسی ٹینس سٹار بنوئٹ پائر فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکی ٹینس سٹار جان اسنر سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں فرانس کے بنوئٹ پائر نے پولینڈ حریف کھلاڑی ہربرٹ کو 6-4، 6-7(1-7) اور 6-2 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں فرانسیسی ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے فورتھ سیڈڈ جان اسنر کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ انکی فتح کا سکور 7-6 اور 6-4 تھا ۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 17:28:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :