شیکھر دھون نروس نائنٹیز کا شکار، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 18 ویں سنچری سے محروم

جمعہ 17 جنوری 2020 17:28

شیکھر دھون نروس نائنٹیز کا شکار، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 18 ویں سنچری سے محروم
راجکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، وہ صرف 4 رنز کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی 18 سنچری مکمل کرتے کرتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو راجکوٹ کے مقام پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شیکھر دھون نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور کینگروز بائولرز کی خوب دھلائی، انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 96 انفرادی رنز بنائے تاہم وہ صرف 4 رنز کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی 18 سنچری کرنے سے محروم رہ گئے۔

دھون کو 96 کے انفرادی سکور پر رچرڈسن نے مچل سٹارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 17:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :