دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بننے پرخوش ہوں‘ سلیکشن بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں گا

فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ٴ ملک میں کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے : سابق کپتان محمد حفیظ کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 جنوری 2020 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ حیرانی نہیں بلکہ خوشی کی بات ہے کہ میں دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بنا ہوں‘ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد باعزت طریقے سے کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں، میرے لیے خوشی ہے لاہور میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں، میں خوف میں رہ کر نہیں بلکہ مثبت کھیلتا ہوں، میں ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب رہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب رہاں ہوں اور رہوں گا‘ باؤلنگ کو مس ضرور کرونگا، بائولنگ ایکشن پر اعتراض کے حوالے سے میںباؤلنگ ٹیسٹ دوبارہ دے رہا ہوں، انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے 17 سال بطور بیٹسمین کھیلا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘میری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ٹیم میں اچھا پرفارم کروں اور اپنی ٹیم کو جتوائوں‘میرا ریکارڈ سب کے سامنے ہے‘ انہوں نے کہا کہ میں ایک مثبت سوچ لے کر دوبارہ ٹیم میں آیا اور کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم کو جتوائوں اور سلیکشن بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں‘ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہاکہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنابہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور بڑا مزا آتا ہے لیکن ہم بدقسمتی سے ایک عرصے تک ہم ہوم گرائونڈ میں نہیں کھیلے ‘مجھے بہت خوشی ہے کہ لاہور کے اندر کھیلوں اور پرفارم کروں‘ بطور سینئر مجھے ایک رول اد کرنا ہے ‘جس میں سب سے پہلے اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنا ہے تاکہ ہم جیت سکیں‘ اس کے بعد ٹیم میں جو نئے کھلاڑی ہیں ان کو ساتھ لے کرچلنا ہے تاکہ ان کے اندر اعتماد پیدا ہو‘انہوں نے کہا کہ ینگسٹر کے ساتھ تجربات شیئر کرنا ہیں تاکہ وہ ایک لمبے عرصہ تک پاکستان کے لئے کھیل سکیں‘جیت کسی بھی کھلاڑی یاکپتان کو اعتماد دیتی ہے‘بابر اعظم بطور کپتان اور بطور کھلاڑی بہت شاندار پرفارمنس کے حامل ہیںمجھے امید ہے ان کی کپتانی میں ہم جیتیں گے‘ٹیم میں نئے اور پرانے تجربہ کارکھلاڑیوں کا ایک کمبی نیشن ہے جس سے مزید بہتری آئی گی‘ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں بنگلہ دیش ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ پوری دنیا سے شائقین کرکٹ بھی اس ایونٹ کو دیکھنے آئیں اور اس گرائونڈ کو رونق بخشیں ‘میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے سری لنکا کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے ‘یقینی طور پر پی سی بی آفیشلز اور عوام اس مبارکباد کے مستحق ہیں‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ سے میرے لئے ایک اعزاز رہا ہے ‘میں خوف لے کر زندگی نہیں گزارتا ‘بہت ہی مثبت انداز سے میری ساری زندگی گزری ہے‘بطور سپورٹس مین بھی میرے دماغ میں کوئی منفی سوچ نہیں ہے ‘میں نے اپنے تمام ٹریننگ سیشن میں بھی ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے اور بھرپور طریقہ سے حصہ لیا ہے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور امید ہے یہ اعزاز برقرار رہے گا۔

وقت اشاعت : 17/01/2020 - 23:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :