جنوبی افریقی فاسٹ باولر کاگیسو ربادا پر پابندی عائد کر دی گئی

ربادا نے انگلینڈ جوئے روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہو کر خوشی میں چلانا شروع کر دیا تھا جس پر اب انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جنوری 2020 23:26

جنوبی افریقی فاسٹ باولر کاگیسو ربادا پر پابندی عائد کر دی گئی
کیپ ٹاون (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2020ء) جنوبی افریقی فاسٹ باولر کاگیسو ربادا پر پابندی عائد کر دی گئی، ربادا نے انگلینڈ جوئے روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہو کر خوشی میں چلانا شروع کر دیا تھا جس پر اب انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر سے دوہرے معیار کے تاثر کو مضبوط کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے وکٹ لینے پر جشن منانے کے انداز کو غلط قرار دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام فاسٹ باولر کاگیسو ربادا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ربادا انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے میچ کے دوران انگلش کپتان جوئے روٹ کی وکٹ لینے پر ان کے قریب جا کر جشن منایا تھا۔ آئی سی سی نے فوری اس کا نوٹس لیا اور اسے غلط عمل قرار دیا۔ آئی سی سی نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جس کا مطلب ہے کہ دو سال میں ان کے کل ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد ہوگی، جس کے بعد انہیں اب ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ربادا اب 24 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے یعنی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 23:26:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :