جنوبی کوریا کے فارورڈ یون ال لوک نے لیگ ون ٹیم مونٹی پیلیئر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئیے

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:32

مونٹی پیلیئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء)جنوبی کوریا کے فارورڈ یون ال لوک لیگ ون ٹیم مونٹی پیلیئر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جب انہوں نے فری ایجنٹ کے طور پر کلب میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ یون جنوبی کوریا کے لئے آٹھ میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور دسمبر کے اختتام پر جاپان کے یوکو ہاما ایف مارینوس کے جانے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے تھے ، انہوں نے گزشتہ سیزن اپنے آبائی ملک میں جیجو یونائیٹڈ کے ساتھ ادھار پر گزارا اور ٹیم کے لئی35مقابلوں میں11گول سکور کیے تھے جو باہر ہو گئی تھی ۔

یون جاپان کے نوزومی ہیرویاما جنہوں نے فرنچ ٹاپ فلائٹ میں 2003-4 سیزن گزارا ، کے بعد مونٹی پیلیئر کے لئے کھیلنے والے دوسرے ایشیائی کھلاڑی ہیں ، یون کے معاہدے سے متعلق کوئی تفصیلات نہیںبتائی گئی ہیں۔ مونٹی پیلیئر لیگ ون میں چھٹے نمبر پر ہیں اور فرنچ کپ میں رواں ہفتے آخری 32ٹیموں میں دوسرے درجے کی ٹیم کین کے مد مقابل ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 21:32:28