جیوونٹس کے سابق سٹرائیکر پیٹرو اناستاسی 71برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:32

جیوونٹس کے سابق سٹرائیکر پیٹرو اناستاسی 71برس کی عمر میں انتقال کر گئے
میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) فٹ بال کلب جیوونٹس کے سابق سٹرائیکر پیٹرو اناستاسی جنہوں نے یوگوسلاویہ کے خلاف 1968ء میں یورپین چیمپیئن شپ فائنل میں گول سکور کیا تھا ، 71برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ، اس بات کا اعلان تورن کلب نے گزشتہ روز کیا ۔اطالوی چیمپینز نے ایک بیان میں کہا کہ آج جیوونٹس ، اطالوی فٹ بال اور ان سب لوگوں کے لئے جو انہیں جانتے تھے ، ایک افسوسناک دن ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرو اناستاسی71برس کی عمر میں ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔اناستاسی جیوونٹس کے ساتھ آٹھ سیزن گزارے اور تین لیگ ٹائٹلز کی فاتح ٹیموں میں کھیلتے رہے ہیں ، انہوں نے اپنے قیام کے دوران 303میچز میں 130گول سکور کیے جس کے بعد انٹر میلان ، اسکولی اور لوگینو میں منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے 1982ء میں اپنے کیریئر کا اختتام کیا ۔اناستاسی نے اٹلی کی 25میچز میں نمائندگی اور 1968ء میں یورپین چیمپیئن شپ میں فائنل میں 2-0سے کامیابی والے میچ میں یوگوسلاویہ کے خلاف گول سکور کیا ۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 21:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :