بنگلہ دیش کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ۔ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چار سال تک بچے والدین کے ساتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے ،تاہم چار سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔آن لائن بکنگ کے ساتھ مختلف علاقوں میں موجود نجی کورئیر سروس سینٹر سے ٹکٹ فروخت ہوں گے جہاں شائقین خود جاکر ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ چوبیس جنوری ، دوسر امیچ پچیس جنوری اور تیسرا ستائیس جنوری کو شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 23:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :