ٹین ایشیس پولو کپ کا فائنل (کل )باڑیز اور ٹیٹرا پیک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ٹین ایشیس پولو کپ کا فائنل کل (اتوار) کو باڑیز اور ٹیٹرا پیک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل 1.30 پر ماسٹر پینٹس اور بی این پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس اور بی این پولو ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ چھ چکرز کے دو میچز کیولری پولو گرائونڈ اور فوٹریس سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ پہلے کیولری پولو گرائونڈ میں آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس، ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس کے درمیان دو دو چکرز کے میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو ٹیم نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 3-2 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے دو جبکہ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا جبکہ آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے حمزہ مواز نے ایک گول سکور کیا جبکہ ایک گول کا انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس اور آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزانے دو جبکہ سکواڈرن لیڈر حمزہ اقبال نے ایک گول سکور کیا جبکہ آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس طرف سے حمزہ مواز خان اور ابوبکر صدیق نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ایک گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

آخری میچ اس پول میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ماسٹر پینٹس نے 3-0 سے جیتا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے دو جبکہ حمزہ اقبال نے ایک گول سکور کیا اس طرح ماسٹر پینٹس نے اس پول سے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے پول میں پہلا میچ اے او ایس اور بی این پولو ٹیموں کے درمیان ہوا جو بی این پولو ٹیم نے 4-3 سے جیتا۔

بی این پولو ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع اور سیلسٹینو نے دو دو گول سکور کیے جبکہ اے او ایس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے دو جبکہ کیان ہال نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں اے او ایس پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کو 3-2 سے ہرا دیا۔ اے او ایس کی طرف سے حمزہ علی حکیم، کیان ہال اور راجہ سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے دونوں گول سکور کیے۔

آخری میچ بی این پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کے درمیان 2-2 گول سے برابر رہا۔ بی این پولو ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے دو گول جبکہ ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس طرح بی این پولو ٹیم نے اس پول سے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 23:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :