حب ،جیپ ریلی کے آغاز میں خاتون ریسر کی گاڑی الٹنے سے دفاعی چیمپئین سلمی خان زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:54

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) بلوچستان کے شہر حب میں جیپ ریلی کے آغازمیں خاتون ریسر کی گاڑی الٹنے سے خاتون دفاعی چیمپئین سلمی خان زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق حب شہر کے نواحی علاقے پیر کس کے قریب سات ویں جیپ ریلی کے آغاز میں خواتین کیٹیگری میں دفاعی چیمپیئن سلمی خان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سلمی خان زخمی ہو گئی ہیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے سلمی خان ریہرسل رانڈ کے لئے اپنی گاڑی ٹریک پر دوڑا رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 23:54:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :