پاکستان اوربنگلا دیش میں کسی کو فیورٹ نہیں کہہ سکتے، مصباح الحق

ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، بنگلادیش کیخلاف ہمیں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اچھی کرنی ہوگی۔ چیف سلیکٹرمصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 جنوری 2020 18:59

پاکستان اوربنگلا دیش میں کسی کو فیورٹ نہیں کہہ سکتے، مصباح الحق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2020ء) چیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اوربنگلا دیش میں کسی کو فیورٹ نہیں کہہ سکتے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، بنگلادیش کیخلاف ہمیں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اچھی کرنی ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ دونوں ٹیموں میں سے کسی کو بھی فیورٹ نہیں کہا جاسکتا۔

بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کی تیاری ہو رہی ہے، کل بھی میچ کھیلا ہے۔ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ جس کیلئے ہمیں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اچھی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میں ہم لگاتار میچ ہارے ہیں۔

(جاری ہے)

فیورٹ نہ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلادیش کو کہہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا، تنخواہ دار 19 کرکٹرز میں صرف 5 بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سکواڈ میں شامل ہو سکے۔ رواں سیزن کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19کرکٹرز میں سے صرف 5 بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے،15 رکنی سکواڈ کے 10ارکان تنخواہ دار کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

’’اے‘‘ کیٹیگری سے سرفراز احمد نظر انداز جبکہ یاسر شاہ کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے موزوں خیال نہیں کیا جاتا، صرف بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔ ’’بی‘‘ کیٹیگری سے اظہر علی وائٹ بال کرکٹ چھوڑ چکے۔ ’’سی‘‘ کیٹیگری سے عابد علی، شان مسعود اور عثمان شنواری کو سلیکٹرز نے بنگلادیش کیخلاف آزمانے کی ضرورت محسوس نہیں کی،حسن علی انجری سے بحالی کیلیے کوشاں ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2020 - 18:59:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :