انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا ،پانچ وکٹیں لینے والے محمد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی

اتوار 19 جنوری 2020 19:45

پوچیفسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا ،پانچ وکٹیں لینے والے محمد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی، پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے کپتان اینگس گائے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا ،سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم محمد وسیم، طاہر حسین اور عباس آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کے باعث 23.5 اوورز میں 75 رنز پھر دھیر ہوگئی ،سکاٹ لینڈ کے دونوں اوپنر پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، دونوں کو طاہر حسین نے کلین بولڈ کیا، عزیر شاہ 20 اور ٹومیس میک انتوش 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا، محمد وسیم نے 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، طاہر حسین نے تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عرفان خان نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روحیل نذیر 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، محمد وسیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 19/01/2020 - 19:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :