آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا

اتوار 19 جنوری 2020 19:45

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، گرایتھ ڈیلینی 44 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، ویسٹ انڈیز نے جواب میں 2.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، ویسٹ انڈیزکے کیرن پولارڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، اس دور ان تیز بارش کے باعث گرائونڈ میں پانی جمع ہوگیا اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم آئرلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2020 - 19:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :