ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، لینڈل سیمنز میچ کپتان کیرون پولارڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پیر 20 جنوری 2020 09:20

جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) لینڈل سیمنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف پہلے میچ کا حساب چکتا کیا بلکہ تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابر پر کر دیا۔ لینڈل سیمنز نے 40 گیندیں کھیل کر 10 فلک شگاف چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 91 رنز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا۔

فاتح ٹیم نے 139 رنز کا مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لینڈل سیمنز کو میچ جبکہ کپتان کیرون پولارڈ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ باسٹیری کے مقام پر کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آئرش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث پہلے کھیلتے ہوئے آئرش ٹیم نے 19.1اوور میں 138 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔

کیون اوبرائن نے 36 اور کپتان اینڈی بلبیرنی 28 رنز بناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کپتان کیرون پولارڈ اور براوو نے تین، تین، کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے لینڈل سیمنز کی ناقابل شکست 91 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے آئرش ٹیم کو میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹم کا واحد کھلاڑی سیمی سنگھ نے آئوٹ کیا۔ لینڈل سیمنز نے 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 91 رنز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، کپتان کیرون پولارڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 09:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :