جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی، دورہ کے دوران تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی

پیر 20 جنوری 2020 10:15

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم روان ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران جنوبی افریکن ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریکن ویمن ٹیم 25 جنوری کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

جو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 جنوری کو آکلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 جنوری کو ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 6 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 9 فروری کو ویلنگٹن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو ویلنگٹن جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 13 فروری کو ڈبلن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 10:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :