ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف گلوکار بن گئے، پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کر دیا
گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا،آف سپنر
ذیشان مہتاب پیر 20 جنوری 2020 13:43
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جنوری 2020ء ) پاکستانی کرکٹر بلال آصف گلوکار بن گئے ہیں جو معروف ویڈیوز ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلال آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا جس کے مطابق گانے کا نام ”اکھیاں“ رکھا گیا ہے،جب کہ گانے میں ایک نئی ماڈل کو لیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائک اور اپنی رائے سے آگاہ کریں، یہ گانا میں نے خود لکھا اور گایا ہے اور میں بہت پرامید ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گا،واضح رہے کہ بلال آصف پہلے بھی ڈریسنگ روم میں گنگنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔
-اس سے قبل بلال آصف کی گانا گاتے ہوئے کئی مرتبہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین نے ان کی آواز کی تعریف بھی کی تھی جب کہ مداح پرامید ہیں کہ ان کا یہ گانا بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 13:43:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس